الوقت - امریکا میں صدارتی عہدے کے لئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ آٹھ سال میں اوباما - ہلیری کی پالیسیوں نے امریکیوں کی سیکورٹی تباہ کر دی اور اس کی آزادی ختم کر دی ۔
مسیسپی کے جیکسن میں ایک انتخابی ریلی کے دوران انہوں نے کہا کہ وباما - ہلیری کلنٹن کی پالیسیوں نے آٹھ برسوں میں ہماری سیکورٹی کو تباہ کر دیا گیا اور ہماری آزادی کو کم کر دیا گیا ۔
70 سالہ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے یہاں کا کام بیرون ملک چلا گیا ہے۔ اسلامی انتہا پسندی ہماری سمندری حدود کے اندر تک پھیل گئی ہے اور کھلی سرحدوں نے ہماری کم آمدنی والے کارکنوں کو نقصان پہنچایا ہے اور ہماری سیکورٹی پر خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
امریکا کے موجودہ صدر باراک اوباما اور ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار اور اپنی حریف ہیلری کلنٹن پر مسلسل نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا میں یہاں ہم لوگ جن مسائل میں مبتلا ہیں، یورپی یونین میں رکنیت کے حوالے سے ریفرنڈم کے دوران برطانیہ کو بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ہلیری نے جو کچھ کیا ہے ان کا ہر اہم فیصلہ، تاریخ کے غلط فریق کی طرف رہا ہے اور یہ ایک اور غلطی ہے۔