الوقت - ایران نے ترکی میں فوجی بغاوت پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ایران کی اعلی قومی سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخاني نے ترکی میں رونما ہونے والے واقعات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی میں رونما ہونے والے واقعات پر مکمل طور نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس ملک میں بدامنی کو عوام کے امن اور سکون میں خلل سمجھتے ہیں۔
علی شمخاني نے کہا کہ ترکی سے ملنے والی تمام سرحدوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے ہیں اور ان علاقوں پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔ ادھر ایران کے وزیر خارجہ نے بھی فوجی بغاوت کے بعد اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ ترکی کے بحران پر دل کی گہرائیوں سے فکر مند ہوں، عوام کی حفاظت، جمہوریت اور استحکام بہت اہم ہے اور اتحاد و احتیاط ضروری ہے۔
ایران کے وزیر انٹلیجنس سید محمود علوی نے بھی ترکی میں فوجی بغاوت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے حالات پر سخت نظر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز، خفیہ ادارے اور فوجیوں کو پوری طرح الرٹ کر دیا گیا ہے اور سرحدوں پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔