الوقت - مدینہ منورہ میں دھماکے، داعش کے خاتمے کا مقدمہ ہے۔
جامعۃ الازہر کے سابق سربراہ اور سینئر سنی عالم دین ڈاکٹر احمد عمر ہاشم نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں دھماکے، داعش کے خاتمے کا مقدمہ ہے۔ انہوں نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث پیش کی ہے جس میں آنحضرت فرماتے ہیں کہ مدینہ منورہ اور اس کے رہنے والوں کو نقصان پہنچانے والے تباہ ہو جائیں گے۔
سینئر سنی عالم دین احمد عمر ہاشم نے کہا ہے کہ گمراہ گروہ داعش کی تباہی کا مقدمہ ہموار ہو چکا ہے کیونکہ اس نے مدینہ منورہ کو ہدف بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کو قتل کرنے والا دہشت گرد گروہ داعش، پوری دنیا میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے اور مدینہ منورہ جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنا کر اس نے اپنے تباہی کا سامان تیار کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پیر کی شام نماز مغرب سے پہلے مدینہ منورہ کی مسجد النبي کے قریب ایک خود کش دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے 4 سیکورٹی جاں بحق اور 5 دیگر زخمی ہو گئے۔