:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
رپورٹ

ہندوستان اور پاکستان کی فضا، امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

Saturday 2 July 2016
ہندوستان اور پاکستان کی فضا، امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

الوقت - عالمی یوم قدس کے موقع پر ہندوستان اور پاکستان میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف عظیم مظاہرے کئے گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق عالمی یوم قدس کے موقع پر دارالحکومت دہلی، ممبئی، چنئی، کولکتہ، حیدرآباد، لکھنؤ، سری نگر کے کئی اضلاع اور كرگل میں مسلمانوں نے ریلیاں نکالیں اور احتجاج کئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مسلمانوں نے ریلیوں اور مظاہروں میں حصہ لے کر بیت المقدس پر صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کی مذمت کی اور فلسطینیوں کے تئیں یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
دہلی سے موصولہ خـبروں کے مطابق عالمی یوم قدس پر دہلی کے جنتر منتر پر مسلمانوں نے وسیع احتجاج کرکے صیہونی حکومت کی بربریت اور پرتشدد پالیسیوں کی تنقید کی، مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کی آزادی کا مطالبہ کیا اور فلسطینیوں کے تئیں اظہار یکجہتی کی۔ اس ریلی میں مختلف مذاہب اور فرقوں کے رہنماؤں اور مذہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

 


 
ادھر لکھنؤ میں عالمی یوم قدس کے موقع پر تاریخی آصفی مسجد میں جمعے کی نماز کے بعد اس مسجد سے رومی گیٹ تک ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس ریلی کو سینئر شیعہ مذہبی رہنما مولانا کلب جواد نے خطاب کیا۔
 
دوسری طرف ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے کئی شہروں اور قصبوں میں عالمی یوم قدس کی ریلی نکالی گئی۔ یری نگر کی جامع مسجد میں میر واعظ عمر فاروق نے لوگوں سے خطاب کیا۔ سری نگر کے مختلف علاقوں میں دن بھر ریلیوں کا سلسلہ جاری رہا۔
کشمیر کے بڈگام، کولگام، باڈي پورا، گاندربل، بارامولا اور پلوامہ جیسے متعدد اضلاع میں لوگوں نے عالمی یوم قدس کی ریلی میں وسیع سطح پر شرکت کی۔
 ادھر كرگل میں عالمی یوم قدس کی ریلی میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کر کے فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور مسجد اقصی کی آزادی کا مطالبہ کیا۔

پاکستان میں عالمی یوم قدس

اسی طرح ہندوستان کے پڑوسی ملک پاکستان میں بھی عالمی یوم قدس کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔  

شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں نماز جمعۃ الوداع کے بعد عالمی یوم قدس کی ریلیوں کا انعقاد کرکے ناجائز اسرائیلی حکومت کے وجود کو مسترد اور فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں یہ ریلیاں نکالی گئیں۔ لاہور میں صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی قیادت میں القدس ریلی پریس کلب سے پی آئی اے بلڈنگ تک نکالی گئی۔ جس میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ یوتھ، وفاق المدارس الشیعہ، شیعہ علماء کونسل لاہور شعبہ خواتین، اسلامک ایمپلائیز کے کارکن شریک ہوئے۔ خواتین کی بڑی تعداد بھی بچوں کیساتھ ریلیوں میں شامل تھی، جنہوں نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔

 

 

ادھر مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور آئی ایس او کے زیراہتمام یوم القدس کی مرکزی ریلی کا آغاز امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو سے ہوا، جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔

 

 

دوسری جانب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کے موقع پر مرکزی القدس ریلی نمائش چورنگی تا تبت سینٹر نکالی گئی۔ مرکزی آزادی القدس ریلی میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں پاکستانی، فلسطینی و آزادی القدس کے پرچم سمیت پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور سمیت القدس کی آزادی تک جنگ رہے گی، اسرائیل کی نابودی تک جنگ رہے گی کے نعرے آویزاں تھے۔

 

 

ادھر تحریک بیداری امت مصطفٰی (ص) کے زیراہتمام لاہور میں ناصر باغ تا پنجاب اسمبلی ہال عظیم الشان القدس ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت تحریک بیداری امت مصطفٰی (ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی و دیگر علماء کرام نے کی۔ ریلی میں ہزاروں طلباو طالبات، خواتین و مرد حضرات نے شرکت کی۔

 

 

ٹیگ :

عالمی یوم قدس احتجاج مظاہرہ ریلی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے