:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

عالمی یوم القدس : امام خمینی (رض) کی سیاسی حکمت عملی

Thursday 30 June 2016
عالمی یوم القدس : امام خمینی (رض) کی سیاسی حکمت عملی

الوقت -  امام خمینی رحمۃ اللہ کی کارناموں پر گفتگو کرنے کے لئے بہت زیادہ وقت درکار ہے۔  ان کی حکمت عملی اور سیاسی سوجھ بوجھ کو  درک کرنے کئے ایک طولانی عمر کی ضرورت ہے تاکہ ہم ان کی حکمت  عملی ، بصیرت اور دور اندیشی کو سمجھ سکیں۔  ان کے عظیم کارناموں کو یوں ہی بیان نہیں کیا جا سکتا ہم یہاں پر صرف امام خمینی کی نظر میں یوم  القدس کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

امام خمینی نے جب رمضان المبارک کے  آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دے کر ایک تاریخ رقم کر دی۔ اس کے ذریعے انہوں نے پوری دنیا کو بتایا کہ دنیا کی مظلوم ترین قوم سے اس دن اظہار یکجہتی کی جائے۔  امام خمینی بیت المقدس کو اتنی اہمیت دے کر یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ تمام مسلمانوں کی ترجیحات میں یوم القدس کو ہونا چاہئے۔ امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے اس کارنامے کو کیسا قرار دیا جائے۔ امام خمینی نے یوم القدس کے لئے ایک خاص دن کیسے معین کیا۔ اس کے کیا اہداف تھے، اس مقالے میں مختصر جایزہ لینے کی کوشش کی جائے گی۔

تاریخی کارنامہ

امام خمینی سو سال کے بعد فلسطین کے مسئلے پر دنیا کی خاموشی توڑنے میں کامیاب رہے۔  امام خمینی نے اس ہدف سے طولانی مقصد حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔  امام خمینی نے بحران کا مرکز بیت المقدس کو قرار دیا اور ان کو یقین تھا کہ نسلوں کے گزرنے کے بعد بھی یہ مسئلہ زندہ رہے گا اور امام خمینی کی دور اندیش نظریں یہ دیکھ رہی تھیں کہ آنے والے وقت میں بیت المقدس اور فلسطینیوں سے خیانت کرنے والے  اس اہم مسئلے کو خاموشی کے حوالے کر دیں گے۔  امام خمینی نے انقلاب کے آغاز سے ہی کھل کر مسئلہ فلسطین کی حمایت کا اعلان کر دیا تھا۔ امام خمینی کے اس اعلان کا مقصد صیہونی عزائم کو ناکام کرنا اور اس کے منصوبوں پر پانی پھیرنا تھا۔  امام خمینی کی نظر میں اس طرح سے ہم فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی میںن شریک ہو سکتے ہیں اور علاقے میں حقیقی امن قائم ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمین اس کے مالک کو پہنچائی جانی چاہئے۔  اسی طرح صیہونیوں نے تاریخی حقیقت کو بدلنے کی کوشش کی اور بیت المقدس پر اپنے حق پر مصر ہیں۔  

یوم القدس کے تعین کا ہدف؟

 بہت سے افراد یہ پوچھتے ہیں کہ جمعۃ الوداع کو ہی کیوں عالمی یوم القدس منانے کا اعلان کیا گیا؟ اس کے جواب میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ  امام خمینی نے مسئلہ فلسطین کو حکومت اور حکمراں طبقوں سے ہٹ کر عوام مسئلہ قرار دیا۔ اسی لئے امام خمینی نے اس مسئلے کو ترجیحات میں قرار دیا۔ انہوں نے مسئلے فلسطین کی جانب تمام قوموں اور حکومتوں کی توجہ مرکوز کرانے کی کوشش کی۔ انہوں نے تمام افراد سے مسلکی، مذہبی، دینی اور فرقہ وارنہ چولا اتار کر مسئلہ فلسطین کو اہمیت دینے کی اپیل کی۔ روزے کے ایام میں یوم القدس قرار دینے کا مقصد تھا تمام افراد کی توجہ اس مسئلے کی جانب کرنا تاکہ یہ مسئلہ عالم اسلام کا اہم مسئلہ قرار پائے۔   

امام خمینی کی جانب سے مسئلہ فلسطین کی حمایت

تمام دباؤں اور فشار کے باوجود امام خمینی نے مسئلہ فلسطین پر تاکید کی اورایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی، مسئلہ فلسطین کے لئے نوید ثابت ہوئی۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے تمام توجہ فلسطین کے مسئلہ پر دے کر اسرائیل کے حالات سخت کرد يئے۔

شروع میں امام خمینی نے نظر میں مسئلہ بیت المقدس

امام خمینی نے عوام کے دل و دماغ میں یہ حقیقت ڈال دی تھی کہ فلسطینی عوام کی بھر حمایت کی جانی چاہئے۔ یہ پہلا اور آخری آپشن تھا۔ وہ فلسطین کے مسئلہ کا حل چاہتے تھے۔  امام خمینی کی اپیل کا یہ اثر ہوا کہ ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جوان، بچے اور خواتین نمازوں کے بعد ہاتھوں میں پتھر لے اسرائیلی فوجیوں سے مقابلہ کرتے اور ان پر پتھر برساتے، ادھر جواب میں ان پر فائرنگ ہوتی اور کئی شہید اور زخمی ہوتے تاہم امام خمینی کا آواز پر لبیک کہتے ہوئے آج بھی فلسطینی اپنی سرزمین کی آزادی کے لئے مزاحمت کر رہے ہیں اور یہی وہ مقصد تھا جس کے لئے امام خمینی نے اپیل کی تھی کہ صرف مزاحمت کے ذریعے ہی فلسطین کو آزاد کرایا جا سکتا ہے۔

 

ٹیگ :

امام خمینی یوم القدس فلسطین مسئلہ

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے