الوقت - لبنان کے مشرقی علاقے بقاع میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح مشرقی لبنان میں 4 شدید دھماکے ہوئے جن میں 6 افراد ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر فوجی تھے۔ حملے کے بعد فوج نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے دس دس منٹ پر ہو رہے تھے۔ اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش لگ رہا تھا جس میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین خودکش حملہ بھی مارے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران شام کی سرحد سے لبنان میں وہ دہشت گرد دراندازی کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں جنہیں مغرب اور بعض عرب ممالک کی کھلی حمایت حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شام سے ملنے والی لبنان کی سرحد پر کئی بار دھماکے ہوئے ہیں۔
در ایں اثنا لبنان کے وزیر اعظم تمام سلام نے کہا ہے کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقصد لبنان کے اندر عوام میں اختلافات پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن لبنان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔