:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

حقانی نیٹ ورک کی مدد اور پاکستان کی دوہری پالیسی

Saturday 25 June 2016
حقانی نیٹ ورک کی مدد اور پاکستان کی دوہری پالیسی

الوقت - ایک طرف حکومت پاکستان شدت پسند گروہوں اور ان کے مدرسوں سے ہر قسم کے تعلقات اور تعاون کی تردید کرتی ہے، تو دوسری طرف خیبر پختونخوا صوبے کی حکومت کے ایک وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف کہ جس کی اس صوبے میں حکومت ہے، حقانی نیٹ ورک سے وابستہ مدارس کی ہر سال کروڑوں روپے کی مدد کرتی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، خیبر پختونخوا کے وزیر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ نوشیرہ کو سالانہ 30 کروڑ روپے کی مدد کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت مذہبی اداروں کو نشانہ نہیں بناتی ہے بلکہ ان کے ساتھ تعاون کرتی ہے اور ان کی مالی مدد کرتی ہے۔
حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی، القاعدہ کے سرغنہ عاصم عمر، سابق طالبان سربراہ ملا عمر اور ملا محمد اختر منصور سمیت کئی اعلی طالبان لیڈر نوشیرہ ضلع کے اكورا میں واقع حقانیہ مدرسے کے طلباء رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے مذہبی امور کے وزیر حبیب الرحمن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے وزیر پرویز خٹک نے سالانہ اس مدرسے کی مالی مدد کا وعدہ کیا ہے۔
اس مدرسے کا قیام 1947 میں ہوا تھا اور موجودہ وقت میں جمعیت علماء اسلام کے لیڈر مولانا سمیع الحق اس کے سربراہ ہیں۔
حقانی نیٹ ورک کے مدرسوں کی مدد کی بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب امریکہ اور افغانستان اس گروہ کو دہشت گرد گروپ قرار دیتے ہیں۔ واشنگٹن اور کابل، اسلام آباد سے کئی بار اس گروپ سے سنجیدہ مقابلے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
پاکستان میں بیس ہزار سے زیادہ ایسے دینی مدارس ہیں جو وہابی افکار و نظریات سے متاثر ہونے کی وجہ سے انتہاپسندی اور دہشت گردی کی تربیت دینے کے علاوہ دہشت گرد گروہوں کو افرادی قوت بھی فراہم کرتے ہیں۔ پاکستان او افغانستان کے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس ملک کے مذہبی مدارس میں وہابی افکارونظریات کی تعلیم اور تشدد و انتہا پسندی کی تربیت دی جاتی ہے اور یہ مدارس خطے میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کی ترویج کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ ابھی حال ہی میں افغان عوام نے دار الحکومت کابل میں وسیع مظاہرے کرکے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئي کو بلیک لسٹ کرے اور افغانستان کے داخلی امور میں پاکستان کی مداخلت کا سد باب کرے۔ 

بہرحال خیبر پختونخوا کے ایک وزیر کی حقانیہ مدرسے کی مالی مدد کے اعتراف سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان پر بین الاقوامی دباؤ کے باوجود، اس ملک میں مدارس کی جانب سے انتہا پسندی کی توسیع کی پالیسی جاری ہے۔ ان مدارس کا بڑا بجٹ سعودی عرب کی طرف سے دستیاب کروایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے اسلام آباد حکومت کو ماضی سے زیادہ علاقائی اور بین الاقوامی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹیگ :

طالبان افغانستان حکومت پاکستان عمران خان تحریک انصاف

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے