:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
رپورٹ

روسی وزیر دفاع کا دورہ شام، دہشت گردوں کے حامیوں کے لئے کھلا پیغام

Wednesday 22 June 2016
روسی وزیر دفاع کا دورہ شام، دہشت گردوں کے حامیوں کے لئے کھلا پیغام

الوقت - شام کی حکومت کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے وزیر دفاع نے شام کے اپنے حالیہ دورے میں شام کے صدر بشار اسد کو صدر پوتین کا اہم پیغام پہنچایا۔ اس ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی وزیر دفاع  سرگئی شوینکو نے اپنے دمشق دورے میں بشار اسد کو پوتین کا ہم پیغام پہنچایا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کے وزیر دفاع نے بشار اسد کے نام پوتین کا خصوصی پیغام پہنچایا۔  اس خط میں پوتین نے کھل کر بشار اسد کو بتایا کہ القاعدہ کی قیادت میں تکفیری دہشت گرد گروہ جیش الفتح کے خلاف روس اور شام کے تمام اتحادیوں کا وسیع آپریشن جلد ہی شروع ہونے والا ہے۔  در ایں اثنا روس کے وزیر دفاع نے شامی محاذوں کو آخری دھمکی اور موقع دیتے ہوئے 48 جنگ بندی کا موقع دیا ہے۔ اس میں تکفیری دہشت گرد گروہ  فری سیرین آرمی کو آخری موقع دیا گیا ہے کہ وہ القاعدہ سے جدائی اور جیش الفتح سے اپنے اتحاد کو ختم کرنے کا اعلان کرے۔

روسی وزیر دفاع کے دورہ دمشق کے ساتھ ہی  روسی جنگی طیاروں نے القاعدہ اور تکفیری دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ ادلب میں اس گروہ سے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے جس کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ ان حملوں کا اصل مرکز صوبہ ادلب اور معرۃ النعمان کے شہر تھے جن کے دوران کم از کم 300 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔   دوسری جانب روسی وزیر دفاع کے دورہ دمشق کا مقصد، شامی محاذ پر باضابطہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کرنا اور حلب، لاذقیہ، ادلب اور حمص جیسے شام کے مختلف محاذوں پر فوجی کاروائی کے لئے روس کا پوری طاقت سے حاضر ہونا ہے۔    

انہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے نافذ کی گئی جنگ بند کی تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے بارہا جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بعد شام کےصدر بشار اسد سے یہ وعدہ کیا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے میدان میں مزید طاقت کے ساتھ اترنے والا ہے۔ انہوں نے اس ملاقات میں حلب کے جنوبی مراکز پر فری سیرین آرمی اور القاعدہ کی حالیہ دہشت گردانہ کاروائیوں کی جانب اشارہ کیا جس میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے سیکڑوں فوجی جاں بحق اور دسیوں عام شہری ہلاک ہوئے۔ در ایں اثنا جنوبی حلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس کے ہوائی حملوں میں واضح اضافے کا مشاہدہ کیا گیا۔ اس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران روس کے جنگی طیاروں نے ساٹھ سے زائد حملے کئے ہیں۔  

 

باخبر ذرائع کے مطابق، اس دورے میں روس کے وزیر دفاع کے ساتھ فوج کے اعلی افسران اور کمانڈرز شام تھے۔ بشار اسد سے ساتھ تفصیلی ملاقات کے بعد روس کے وزیر دفاع نے لاذقیہ صوبے کے شرق میں واقع حمیمیم چھاونی کی ایک عمارت میں شام کی فوج کے اعلی افسروں اور خفیہ شعبے کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اس نشست کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس میں حلب، شمالی لاذقیہ، ادلب اور دیر الزور صوبوں میں ایک ساتھ وسیع فوجی کاروائی پر گفتگو ہوئی۔

روسی وزیر دفاع نے  شام کے صدر سے ملاقات کے بعد حمیمیم فوجی چھاونی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایس-300 اور ایس-400 میزائیل سسٹم کے نصب ہونے کی جگہ کا دورہ کیا۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان کا یہ دورہ دہشت گرد گروہوں کے حامیوں کے لئے کھلا پیغام ہے جنہوں نے طوفان شمال کے عنوان سے جنگی مشق کی ہے۔ ان میں امریکا، سعودی عرب اور ترکی شامل ہے۔  روسی وزارت دفاع نے اتوار کے دن اعلان کیاکہ اس نے واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ شام میں سرگرم اپنے حمایت یافتہ مسلح گروہوں کے مقامات کا نقشہ پیش کرے تاکہ غلطی سے ان کو نشانہ بنائے جانے کی روک تھام کی جا سکے۔ روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے فوجی حکام نے ایک ویڈیو کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا ہےکہ شام میں فوجی کارروائیوں کے سلسلے میں امریکہ اور روس کے درمیان زیادہ ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگ :

شام بشار اسد روس وزیر دفاع جنگ بندی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے