الوقت - ایک انتہا پسند صیہونی خاخام نے ایک فتوی جاری کرکے کالونیوں کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں سے فلسطینوں کو مہاجرت پر مجبور کرنے کے لئے ان کے پینے کے پانی کو زہریلا کر دیں۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی تنظیم پی ایل او نے ان اقدامات کی جانب سے خبردار کیا ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان اقدامات کا ہدف، فلسطینوں کے مقبوضہ علاقوں سے مہاجرت پر مجبور کرنا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی کالونیوں کے مقابلے میں مزاحمت اور فلسطین کی سرزمین کا دفاع کرنے والے قومی دفتر نے صیہونیوں کے اس خطرناک فتوی کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔
اس دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کے پینے کے پانی کو زہریلا کرنے پر مبنی صیہونی خاخام کے فتوی کا مقصد، ان علاقوں سے فلسطینیوں کو کوچ کرنے پر مجبور کرنا ہے تاکہ کالونیوں کے باشندے ان علاقوں پر مکمل طور پر قبضہ کر لیں۔ مذکورہ دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی کالونیوں کے خاخام کی کونسل کے نام نہاد سربراہ شلومو ملمید نے ایک فتوی جاری کیا ہے جس میں کالونیوں کے رہنے والوں لئے جائز ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام فلسطینی علاقوں اور گاؤں کے پینے کے پانی کو زہریلا کر سکتے ہیں۔