:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
رپورٹ

فلوجہ کی آزادی اور پورا عراق جشن میں غرق+ ویڈیو

Saturday 18 June 2016
فلوجہ کی آزادی اور پورا عراق جشن میں غرق+ ویڈیو

الوقت - داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں عراق کے اسٹراٹیجک شہر فلوجہ کی آزادی پر پوری دنیا سے رد عمل سامنے آ رہے ہیں۔  

ایران کے وزیر خارجہ نے داعش کے چنگل سے فلوجہ کی آزادی پر عراقی حکومت، عوام اور مذہبی قیادت کو مبارکباد دی ہے۔
وزارت خارجہ کے میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ہفتس کو فلوجہ کی آزادی پر اپنے عراقی ہم منصب ابراہیم جعفری کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ فلوجہ شہر میں تکفیری دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقی فوج اور رضاکار فورسز کی شجاعانہ اور دلیرانہ کاروائیاں فابل فخر ہے۔  وزیر خارجہ نے نے زور دیا کہ قومی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ عراقی قوم، تکفیری دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف فتح حاصل کرے گی اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھتی رہے گی ۔
واضح رہے کہ فلوجہ کی آزادی کے اعلان کے بعد عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوري سمیت عراق کی مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات نے تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بھی فلوجہ میں فوج کی کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کچھ علاقے مکمل طور پر آزاد نہیں ہوئے ہیں۔

ادھر ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کمیشن کے سربراہ نے فلوجہ کی آزادی کو تکفیری دہشت گردی کے زوال کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔

علاوالدین بروجردی نے فلوجہ آپریشن کی کامیابی پر عراقی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فوج نے عوامی رضاکار فورس اور اہلسنت قبائل کے تعاون سے جو کامیابی حاصل کی ہے کہ وہ در حقیقت تکفیری داعشی دہشت گردی اور امریکہ کی سامراجی اسٹریٹیجی کی ناکامی ہے۔

پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور امور خارجہ کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ بعثی عناصر کے اثر رسوخ اور تکفیری عناصر کے تسلط کے پیش نظر فلوجہ کی آزادی کے آپریشن کو ایک منفرد فوجی آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام اور حکومت نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے فلوجہ کی آزادی کو عراق کی سلامتی اور استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام نے باہمی اتحاد اور فولادی عزم کے ذریعے بڑے شیطان کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔

علاوالدین بروجردی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ داعش کو امریکہ نے اپنے ناجائز مفادات کے حصول کی غرض سے قائم کیا تھا اور خطے کے بعض ممالک بھی اس سازش میں امریکہ کے ساتھ شریک تھے۔

دوسری جانب عراقی صدر نے زور دیا ہے کہ فلوجہ کی آزادی، عراق میں داعش کی مکمل شکست کا مقدمہ ہے۔
عراقی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر فواد معصوم نے سنيجر کو فلوجہ کی آزادی پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فلوجہ میں داعش کے تكفيريوں پر شجاعانہ فتح، عراق میں داعش کی شکست کا مقدمہ ہے۔ صدر نے واضح کیا کہ فلوجہ کی آزادی، فوج اور رضاکار فورس کی کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔ فواد معصوم نے فلوجہ کی آزادی کی کارروائی میں فوج، پولیس، پيشمرگا فورس، رضاکار فورس اور قبائلی لشکر کے اتحاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلوجہ کی آزادی میں عراقی قوم کی قربانی اور مزاحمت قابل ستائش ہے۔
 

در ایں اثنا عراق کے عوام نے دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے فلوجہ شہر کی آزادی کا جشن منایا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار میں واقع فلوجہ شہر کی آزادی کی خبر سنتے ہی دارالحکومت بغداد اور دوسرے شہروں کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اورانہوں نے فلوجہ آپریشن میں عراقی فوج کی کامیابی کا جشن منایا۔

عراق کے شہریوں نے اپنے ملک کی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس کو فلوجہ کی آزادی کی مبارکباد پیش کی اور فلوجہ کی آزادی میں الحشد الشعبی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے فلوجہ کے سیکڑوں خاندانوں کی جانیں بچانے اوران کو محفوظ مقامات پر پہنچانے پرمبنی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے اقدام کی تعریف کی۔

عراقی فوج اور رضاکار فورس نے 23 مئی سے وزیر اعظم حیدر العبادی کی ہدایت پر فلوجہ کی آزادی کے لئے مہم شروع کی تھی ۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عراقی فوج نے اس سے قبل تکریت اور الرمادی شہروں کو بھی آزاد کرایا تھا لیکن اس کے باوجود فلوجہ جسے چھوٹے لیکن اسٹرٹیجک اہم کے  حامل شہرو کو آزاد کرانے کی کارروائی سست روی سے کیوں آگے بڑھ رہی ہے؟

اس کی ایک اہم ترین وجہ داعش کے لیے فلوجہ شہر کی اہمیت ہے۔ فلوجہ بغداد کے مغرب میں 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور عراق کے دارالحکومت سے قریب ہونے کی بنا پر داعش کے لیے اسٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ چونکہ فلوجہ اور صوبہ نینوا کا مرکز موصل عراق میں داعش کے باقی ماندہ آخری دو اڈے شمار ہوتے ہیں، اس لیے فلوجہ کا ہاتھ سے نکل جانا نفسیاتی لحاظ سے اس دہشت گرد گروہ کو بہت زیادہ نقصان پہنچائے گا۔

اس اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے داعش کے دہشت گرد فلوجہ کے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود کہ فلوجہ کی نصف آبادی اس شہر سے فرار ہو چکی ہے لیکن ابھی تک تقریبا پچاس ہزار شہری کہ جن میں بیس ہزار بچے بھی شامل ہیں، داعش کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں اور اسی چیز نے عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی فلوجہ کے اندر پیش قدمی کو سست کر دیا ہے۔

ٹیگ :

فلوجہ داعش فوج آزاد اہم علاقہ

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے