الوقت - عراق کے وزیر اعظم نے داعش کے دہشت گردوں سے فلوجہ کے مرکز کی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فورسز کا اگلا ہدف موصل کی آزادی ہے۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حیدر العبادی نے کہا کہ فلوجہ شہر کا مرکزی حصہ، عراقی سیکورٹی فورسز کے کنٹرول میں آ گیا ہے اور یہ شہر مکمل طور پر آزاد ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی سیکورٹی فورسز کا اگلا ہدف، موصل شہر کو داعش کے دہشت گردوں سے آزاد کرانا ہے۔
حیدر العبادي نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراقی فورسز نے فلوجہ کو آزاد کرانے کے اپنے وعدے کو پورا کیا ہے، کہا کہ تمام عراقی فلوجہ کی آزادی میں شریک رہے ہیں۔ انہوں نے اس شہر کی آزادی میں آیت اللہ سیستانی سمیت عراق کے سینئر مذہبی قیادت کی رہنمائی کو مؤثر اور اہم قرار دیا۔ اس درمیان اطلاعات ہیں کہ عراقی فورس، فلوجہ میں داعش کے دہشت گردوں پر اپنی فتح کے بعد اس شہر کی میونسپل کی عمارت میں جشن منا رہی ہیں۔
اس سے پہلے عراق کے وزیر داخلہ محمد غبان بھی فلوجہ شہر پہنچ گئے ہیں اور شہر کی سرکاری عمارتوں پر عراق کا قومی پرچم لہرا دیا گیا ہے اور اس کے بعد فوجی کمانڈروں نے وزیر اعظم حیدر الےبادي کو خط لکھ کر شہر کی آزادی کی خوشخبری دی۔
فلوجہ آپریشن کے کمانڈر عبد وهاب السدی نے جمعے کو اعلان کیا تھا ک ریپڈ ایکشن فورس کے جوان فلوجہ کے اندر دہشت گردوں کے بنکروں پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے.
عراق پولیس کے سربراہ رائد شاکر جودت نے بھی کہا کہ فلوجہ میں سرکاری عمارتوں کی آزادی شہر میں سرکاری رٹ بحال ہو جانے علامت ہے.
در ایں اثنا عراق کی وزارت خارجہ نے سعودی سفیر سامر السہبان کے مداخلت پسندانہ بیان پر اعتراض کرنے کے لئے انہیں طلب کیا گيا ہے۔ سعودی سفیر نے دعوی کیا تھا کہ فلوجہ آپریشن کے دوران شہر کی ڈیموگرافي تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.
فلوجہ آپریشن کے دوران ایک ہزار سے زیادہ داعشي دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
ادھر عراق کے شہر فلوجہ کی آزاد پر ایران نے عراقی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابري انصاری نے فلوجہ کی آزادی پر عراق کی حکومت اور وہاں کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ عراق کی حکومت، اس ملک کے عوام کے اتحاد کے سہارے دہشت گردوں کے خلاف دوسرے علاقے میں بھی آزاد کرا لے گی۔