الوقت - شام میں سرگرم دہشت گردوں کے لئے صیہونی حکومت کی امداد کا ایکا پھر انکشاف ہوا ہے۔
شام کے جنوبی شہر قنیطرہ کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت دہشت گردوں کو اشیاء خورد و نوش کی مدد کر رہی ہے اور اسرائیل میں بنے کھانے کے پیکٹ دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں دیکھے گئے ہیں۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی شام میں سرگرم شہری کارکن جعفر میا نے تسنیم نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کے پیکٹ دیکھے گئے جن پر میڈ ان اسرائیل لکھا ہوا ہے۔ میا کا کہنا ہے کہ نصرہ فرنٹ کے عناصر اسرائیل سے امداد حاصل کرتے ہیں اور ان علاقوں میں تقسیم کرتے ہیں اور مدد حاصل کرنے کا سلسلہ ہر مہینے ہوتا ہے۔
