نتن یاہو کے دورہ ماسکو کے اہدافروس کی اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن ياہو 9 مارچ کے اپنے ماسکو کے دورے کے دوران شام کی جنگ سے متعلق مسائل پر روسی صدر ولاديمير پوتين سے مذاکرات کریں گے۔
سعودی حکام کے علاقائی دورے کے رازسعودی عرب کے حکام، ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لئے نیٹو کی طرح عربوں کے نام نہاد اتحاد کی تشکیل کی کوشش کر رہے ہیں۔
پورا کشمیر ہمارا ہے : ہندوستانی وزیر خارجہہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بدھ کو کہا کہ گلگت، بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کے پاکستان کے اقدامات کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
الوقت - شام میں سرگرم دہشت گردوں کے لئے صیہونی حکومت کی امداد کا ایکا پھر انکشاف ہوا ہے۔
شام کے جنوبی شہر قنیطرہ کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت دہشت گردوں کو اشیاء خورد و نوش کی مدد کر رہی ہے اور اسرائیل میں بنے کھانے کے پیکٹ دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں دیکھے گئے ہیں۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی شام میں سرگرم شہری کارکن جعفر میا نے تسنیم نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کے پیکٹ دیکھے گئے جن پر میڈ ان اسرائیل لکھا ہوا ہے۔ میا کا کہنا ہے کہ نصرہ فرنٹ کے عناصر اسرائیل سے امداد حاصل کرتے ہیں اور ان علاقوں میں تقسیم کرتے ہیں اور مدد حاصل کرنے کا سلسلہ ہر مہینے ہوتا ہے۔
قنیطرہ صوبے کے اندر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اشیاء خورد و نوش کی یہ مدد دہشت گردوں کے خاندان کو دی جاتی ہے۔ اس ذریعے کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ امداد الحمیدیہ پاس سے حاصل کی جاتی ہے۔ اس کام کے لئے الشریط نامی علاقہ سب سے مشہور ہے۔ اس علاقے میں کئی دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں۔