:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
رپورٹ

شام کے مذاکرات پھر ناکام، ذمہ دار کون؟

Friday 20 May 2016
شام کے مذاکرات پھر ناکام، ذمہ دار کون؟

الوقت - شام کے بحران کے سلسلے میں گزشتہ منگل کو  ، ویانا میں ایک بین الاقوامی نشست کا انعقاد ہوا جس میں ایران سمیت دنیا کے بیس ملکوں نے حصہ لیا۔ ایران ، امریکہ ، جرمنی ، روس ، فرانس ، سعودی عرب ، برطانیہ ، آسٹریلیا ، ترکی ، اٹلی ، عمان  کے وزیر خارجہ ، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی ذمہ دار فیڈریکا موگرینی ، شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی میستورا اور عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی ، اس یک روزہ نشست کے شرکاء میں شامل تھے ۔

اجلاس کے بعد شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی میستورا  نے صحافیوں کے ساتھ ایک گفتگو میں کہا کہ اگلی نشست کے لئے ابھی تاریخ کا تعین نہيں ہوا ہے ۔ اجلاس کے بعد امریکی وزير خارجہ جان کیری نے کہا کہ ہم نے یہ ثابت کیا ہے کہ شام میں تشدد میں کمی اور تمام فریقوں کے درمیان مذاکرات کے لئے تاریخ کا تعین ممکن ہے اور اس نشست سے بحران کے خاتمے اور داعش کے خلاف جنگ کی اہمیت واضح ہو گئي ۔  واضح رہے کہ جان کیری نے یک روزہ اجلاس کے اختتامی بیان کو پڑھتے وقت  ، شام میں سرگرم کچھ دہشت گرد گروہوں کو میانہ رو کہتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد داعش اور اس سے جیسے دہشت گرد گروہوں سے اپنا رابطہ ختم کر لیں ۔

در ایں اثنا روسی وزیر خارجہ نے امریکہ اور دہشت گردوں کے دیگر تمام حامیوں سے مطابلہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کریں ۔ سرگئی لاؤروف نے جان کیری اور اسٹیفن دی میستورا کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شام میں امریکی حمایت یافتہ مخالفین اور مسلح گروہوں کو جنگ بندی کی پابندی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ نشست میں جنگ بندی کی پابندی اور عوام تک امداد کی ترسیل جیسے امور پر خاص طور پر تاکید کی گئي  تاہم پائدار امن کے لئے ، تمام فریقوں کی جانب سے جنگ بندی کی پابندی ضروری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ روس اور امریکہ ایک ایسا دستاویز تیار کر رہے ہيں جس کی بناء پر امن کے عمل کو آگے بڑھایا جاسکے تاہم مغرب والے نے اب تک جو وعدے کئے ہيں ان پر عمل نہيں کیا ہے ۔

اس اجلاس میں شرکت کے لئے ویانا پہنچنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ ڈاکٹر ظریف نے کہا کہ شام میں سرگرم دہشت گردوں سے ، پورے شام ، پورے علاقے اور پوری دنیا کو خطرہ لاحق ہے  اس لئے ان دہشت گرد تنظيموں کا قلعہ قمع کیے جانے اور جنگ بندی کو ، شہریوں پر حملے کے لئے استعمال کئے جانے کے عمل کو روکنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے شام کے بحران پر مذاکرات و اجلاس کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بحران کے آغاز سے ہی اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ شام کے بحران کا فوجی حل ممکن نہيں ہے ۔

وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کو ویانا میں اجلاس کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم  ہے کہ اس اجلاس میں حصہ لینے والے کچھ فریق جو دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں، اس حقیقت کو سمجھ لیں کہ شام کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور دہشت گردوں کی حمایت سب کے لئے، یہاں تک کہ خود ان کے لئے بھی ایک خطرہ ہے. انہوں نے کہا کہ ویانا کی نشست میں جو کچھ کہا گیا، ان میں سے بہت سی باتیں پچھلی نشستوں کے بیانوں  میں بھی کہی جا چکی ہیں جن کے مطابق سیاسی حل تلاش کرنے کے لئے عزم، فوجی حل کے خیال کو ذہن سے نکالنا اور دہشت گردوں کی حمایت بند کرنا ضروری ہے.ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ویانا اجلاس میں انہوں نے ایک بار پھر شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کئے جانے سے متعلق اپنا خیال پیش کیا، کہا کہ اس اجلاس میں تمام فریقوں نے  اس بات پر اتفاق کیا کہ  شام میں شہریوں تک امداد رسانی اور جنگ زدہ علاقوں میں شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے کی کوشش انتہائي ضروری ہے ۔

ٹیگ :

شام مذاکرات ناکام سعودی عرب

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے