:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

عالم اسلام کے مسائل اور یوم النکبہ کی پکار ... اپنی بات

Saturday 14 May 2016
عالم اسلام کے مسائل اور یوم النکبہ کی پکار ... اپنی بات

الوقت-  چودہ مئی  ، فلسطین پر صیہونیوں کے ناجائز قبضے اور صیہونی حکومت کی غیر قانونی تشکیل کا دن ہے جسے عالم اسلام میں یوم النکبہ یا روز المیہ کہا جاتا ہے ۔

اس دن دسیوں ہزار فلسطینی شہید اور آٹھ لاکھ سے زائد بے گھر ہوئے اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے ۔ اڑسٹھ سال قبل چودہ مئی سن انیس سو اڑتالیس میں ، فلسطین سے آخری برطانوی فوجی کے نکلنے کے کچھ ہی منٹ بعد ، صیہونی حکومت نے ، تل ابیب میں اپنی تشکیل کا اعلان کر دیا اور اس کے فورا بعد ، دوسری جنگ عظیم کے فاتحین نے اسے باضابطہ طور پر تسلیم بھی کر لیا ۔ صیہونی حکومت کی تشکیل کے ساتھ ہی ایک پوری قوم آوارہ وطن ہو گئی ۔ سن انیس سو پینتالیس اور انچاس میں ہونے والی جنگوں میں بڑی تعداد میں فلسطینی بے گھر تو ہوئے ہی اس کے ساتھ ہی مصر ، لبنان ، شام ، عراق اور اردن صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ کے دلدل میں پھنس گئے ۔

سن انیس سو چھپن میں صیہونی حکومت نے فرانس اور برطانیہ کی مدد سے مصر کے خلاف جنگ شروع کی اور سن انیس سو سڑسٹھ میں صیہونی حکومت نے ، لبنان ، شام ، اردن اور مصر پر حملہ کیا اور غرب اردن ، غزہ ، شام کی جولان کی پہاڑیوں  اور لبنان کے شبعا فارمز پر قبضہ کر لیا ۔ سن انیس سو تہتر میں مصر اور شام اپنے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے صیہونی حکومت پر حملہ کیا مگر کوئي کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔ سن انیس سو بیاسی میں صیہونی حکومت نے لبنان پر حملہ کرکے ، دارالحکومت بیروت پر قبضہ کر لیا ۔ سن انیس سو اکیاسی میں صیہونی فوج کے آٹھ جنگي طیاروں نے عراق کے ایٹمی بجلی گھر پر حملہ کرکے اسے تباہ کر دیا ۔

سن انیس سو اٹھاسی میں صیہونی کمانڈوز نے ٹیونیشیا پر حملہ کرکے پی ایل او کے دوسرے سب سے بڑے رہنما خلیل الوزير کو قتل کر دیا ۔ سن دو ہزار چھے میں لبنان پر پھر وسیع حملہ کیا جو تینتیس دنوں تک جاری رہے ، سن دو ہزار آٹھ میں ہی غزہ پٹی پر بائیس دنوں تک حملے کئے ۔ دو ہزار بارہ میں آٹھ دنوں تک غزہ پر وحشیانہ حملے کئے اور سن دو ہزار چودہ میں پندرہ دنوں تک غزہ پر شدید بمباری کی ۔ علاقے میں صیہونی حکومت کی تشکیل سے لے کر اب تک یہ غیر قانونی حکومت ہمیشہ سے ہی پورے علاقے میں کشیدگی اور جنگوں اور بد امنی کا باعث رہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں حریت پسند اور فلسطینی ، چودہ مئی کو مظاہرے کرتے اور صیہونیوں کے جرائم کی مذمت کرتے ہيں ۔

اس سال غرب اردن ، بیت المقدس سمیت فلسطین کے مختلف علاقوں میں دسیوں ہزار فلسطینی نوجوانوں  نے واپسی کے حق کے نعرے کے ساتھ مظاہرے کئے ۔ سب سے بڑا مظاہرہ مقبوضہ فلسطین کے صحرائے نقب میں ہوا جہاں فلسطین کے مختلف علاقوں سے دسیوں ہزار فلسطینی ، پیدل پہنچے تھے ۔ آج فلسطینی ایسے حالات میں یوم النکبہ منا رہے ہیں جب ان پر مظالم اور عالمی برادری کی ان مظالم پر خاموشی اور اسلامی حکام کی نا اہلی بدستور جاری ہے ۔ 

ٹیگ :

شام عراق فلسطین یوم النکبہ

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے