:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

پاکستان کے سابق وزیر اعظم کا بیٹا تین سال بعد بازیاب

Wednesday 11 May 2016
پاکستان کے سابق وزیر اعظم کا بیٹا تین سال بعد بازیاب

الوقت - پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر کو امریکہ اور افغانستان کی فوج نے منگل کو بازیاب کرا لیا۔

 ان کو افغانستان کے صوبہ غزنی سے بازیاب کیا گیا۔  افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمر نے پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو فون پر یہ اطلاع دی۔ حیدر کو میڈیکل جانچ کے بعد پاکستان بھیجنے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ حیدر نے بتایا کہ اغوا کاروں نے پہلے رہائی کے لئے دو ارب روپے مانگے تھے لیکن بعد میں انہوں نے مطالبہ کم کرکے 50 کروڑ روپے کر دیا تھا۔  حیدر کی آزادی کی پہلی اطلاع پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر دی۔

انہوں نے لکھا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو افغانستان میں سفیر نے فون پر یہ اطلاع دی۔ دو مہینے پہلے پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کے مغوی بیٹے شہباز کو پاکستان کی فوج نے کوئٹہ کے پاس سے آزاد کرایا تھا۔  اس کا پانچ سال پہلے اغوا ہوا تھا۔

علی حیدر کو ملتان میں نو مئی، 2013 کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ اس وقت وہ ملتان کے فاروق ٹاؤن میں انتخابی اجتماع سے نکل رہے تھے۔ اغوا کاروں کی گولی سے ان کے دو سیکورٹی گارڈ ہلاک ہو گئے تھے۔ پاکستان میں 11 مئی کو انتخابات ہوئے تھے۔ یوسف رضا گیلانی 2008 سے 2012 تک وزیر اعظم تھے۔

ٹیگ :

پاکستان وزیر اعظم بازیاب لڑکا

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے