الوقت - لبنان میں ہوئے بدلیاتی کے انتخابات میں حزب اللہ کو کئی جگہوں پر کامیابی ملی ہے۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے پیر کو بتایا کہ جنوبی بیروت، بعلبک ، ہرمل اور بقاع کے علاقوں میں ہونے والےبلدیات کے انتخابات میں حزب اللہ کی ترقی و وفاداری نامی پارٹی کو مکمل طور پر کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو لوگ انتخابات میں ہار گئے ہیں انہیں نئے مرحلے میں جیتے ہوئے لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔
حزب اللہ کے نائب سکریٹری جنرل نے امریکہ سمیت بعض مغربی ممالک کو لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ، حکومت کا ایک حصہ ہے اور لبنان کے عوام کسی کو بھی اپنے ملک کے اندرونی مسائل میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ واضح رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اتوار کو بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ ہوئی تھی۔
شدید دباؤ اور آل سعود کے حملوں کے باوجود حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی زبردست کامیابی اس بات کی علامت ہے کہ حزب اللہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کے مکمل جنگ اور صیہونی حکومت سے ملک کی حفاظت کے باوجود عوام کے مسائل اور ان کی خدمات کی بہت زیادہ دیتی ہے۔ العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، 2016 کے بلدیاتی میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ شروعات نتائج کے مطابق حزب اللہ اور تحریک امل نے بعلبک میں تمام 21 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح حزب اللہ اور تحریک امل نے ہرمل کی 21 سیٹوں میں سے دس میں کامیابی حاصل کی جبکہ القصر شہر میں اس نے 18 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔
حزب اللہ اور مزاحمتی گروہ کی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ان افراد اور ممالک کے لئے دندان شکن جواب ہے جہنوں نے اس عوامی گروہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے تاکہ بہترین طریقے سے صیہونی حکومت کی خدمت کر سکے۔