الوقت - اتوار کو سعودی عرب کی معروف کمپنی بند لادن کے ہزاروں ملازمین نے پر پر تشدد مظاہرہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بن لادن گرپ کی تعمیراتی کمپنی نے 50 ہزار افراد کو ملازمت سے نکال دیا ہے جبکہ ہزاروں افراد کو کئی ماہ سے واجب الادا تنخواہیں نہیں ملی ہیں، اسی لئے اتوار کو ملازمین کی بڑی تعداد سڑکوں پر اتری اور احتجاجا 9 بسوں کو نذر آتش کیا۔ مکہ مکرمہ میں واقع بن لادن گروپ کی ذیلی تعمیراتی کمپنی کے آفس کے باہر ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی مزدوروں نے مظاہرے کئے۔
مکہ کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نائف الشریف کے مطابق مزدوروں کی رہائش گاہ کے قریب بن لادن گروپ کی بسییں جلائی گئیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہيں ہوا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہا ہے جس میں جلتی بسوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ۔ بن لادن گروپ نے نکالے جانے والے تمام ملازمین کو ملک سے باہر جانے کا اجازت نامہ دیا ہے لیکن ملازمین اس لئے سعودی عرب نہیں چھوڑ رہے ہیں کیونکہ ان کی کئی ماہ کی تنخواہ باقی ہے۔ سوشل میڈیا پر تنخواہوں کی ادائیگی پر زور دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ شاہی خاندان سے انتہائی قریب بن لادن گروپ میں 2 لاکھ افراد ملازمت کر رہے ہیں لیکن سعودی عرب کے اقتصادی بحران کے سبب کمپنی نے 25 فیصد ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔