الوقت - روس کے وصدر ولادیمیر پوتین نے روس کے کراسنویارسک شہر میں ایک کیفے کا افتتاح کیا ہے جس کی تمام دیواروں پر ان کی تصاویر بنی ہوئیں اور اس کے ساتھ ان ایک بڑی سی تصویر بنی ہوئی جس میں وہ ایک کالے بھالو پر بیٹھے ہوئے کیفے کے مینو کو سراہتے نظر آ رہے ہیں جبکہ واش روم میں موجود ٹیشو پر امریکی صدر باراک اوباما کی تصاویر چھپی ہوئی ہے۔
نیوز ویک نے لکھا ہے کہ روس کے وصدر ولادیمیر پوتین نے روس کے کراسنویارسک شہر میں ایک کیفے کا افتتاح کیا ہے جس کی تمام دیواروں پر ان کی تصاویر بنی ہوئیں اور اس کے ساتھ ان ایک بڑی سی تصویر بنی ہوئی جس میں وہ ایک کالے بھالو پر بیٹھے ہوئے کیفے کے مینو کو سراہتے نظر آ رہے ہیں جبکہ واش روم میں موجود ٹیشو پر امریکی صدر باراک اوباما کی تصاویر چھپی ہوئی ہے۔
انتخاب نامی ایک میکزین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نئے کیفے کا نام صدر مملک کیفے رکھا گیا ہے اور اس ہوٹل کے مالک پوتین کے دو زبردست حامی ہیں اور اسی لئے انہوں نے اپنے ہوٹل میں فضا میں جانے والے پہلے روسی مسافر یوری گیگرین سمیت روس کی مشہور شخصیات کی تصاویر لگا رکھی ہے۔ روس کی سرکاری میکزین کومسومولسکایا میں شائع ہونے والی اس کیفے کی تصویر سے پتا چلتا ہے کہ اس ہوٹل کی ڈائزئنگ روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ذہن کی پیداوار ہے۔ اس کیفے کے ایک مالک کا کہنا کہ یہاں پر روسی شہریوں کو اجازت ملتی ہے کہ وہ بحران مالی، شام اور یوکرین میں جنگ جیسے مسائل نجات پاکر پر سکون ماحول میں اپنا وقت گزاریں اور ہماری یہی کوشش رہتی ہے کہ ہم اپنے خریدار کو اچھا اور پرسکون ماحول فراہم کر سکیں۔
انھوں نے ایک مقامی نیوز سائٹ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک محب وطن ہوں لیکن ہم مشاہدہ کر رہے ہیں کہ ہمارے ملک میں بہت سے افراد خوش و خرم نہیں ہیں، اسی لئے ہم نے سستی اور اچھی غذائیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ہوٹل کے ماحول میں بیٹھ کر لوگ روس کی گزشتہ کی کامیابیوں کو یاد کریں۔
ہوٹل کے صدر دروازے پر پوتین کی تصویر ہے اور دوپہر کے وقت پورے ہوٹل میں قومی ترانہ بجایا جاتا ہے اور اسی طرح خریدار سفید، نیلے اور لال جو روسی پرچم کے رنگ ہے، کے ڈرنک سے لذت اٹھاتے ہیں۔ اگر خریدار کو ٹوالیٹ استعمال کرنا ہے تو ٹوالیٹ کی جانب اشارہ کرنے کے لئے جو تیر بنا ہے اس پر لکھا ہے "نیٹو بلاک" اور ٹوالیٹ میں استعمال ہونے والے ٹیشوز پر امریکی صدر اوباما کی تصویر چھپی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ ٹیشو پر اوباما کی تصویر کے ساتھ دیواروں پر امریکی صدر، برطانوی صدر ڈیوڈ کیمروں، جرمن چانسلر انگلا مرکل کی تصویریں بنی ہوئی ہیں جن کے چہرے پر ہٹلر کی صلیب کی نشانی دیکھی جا سکتی ہے۔