:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

کیا نریندر مودی کے دورہ سعودی عرب سے پاکستان حاشیے پر لگ جائے گا؟

Thursday 7 April 2016
کیا نریندر مودی کے دورہ سعودی عرب سے پاکستان حاشیے پر لگ جائے گا؟

الوقت - ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے بارے میں ایک اعلی امریکی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ اس سے پاکستان کو پریشانی ہو سکتی ہے، کیونکہ اقتصادی اور اسٹریٹجک مواقع ہندوستان کو تیل سے مالا مال عرب ممالک کے قریب لا رہے ہیں۔

امریکی تھنک ٹینک انڈیا انیشی ایٹو آف دی ہڈسن انسٹی ٹیوٹ کی ارپنا پانڈے نے کہا کہ برسوں تک سعودی عرب کو ایک اہم اتحادی اور اقتصادی مددگار ماننے والے پاکستان کو اب لگ سکتا ہے کہ وہ اپنے حریف ہندوستان کے ہاتھوں اپنے سرپرست کھو رہا ہے۔ مودی گزشتہ ہفتے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تھے اور یہ سفر سفارتی لحاظ سے اہمیت کا حامل تھا۔


پانڈے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے اور ان کا گرم جوشی سے کیا گیا استقبال، پاکستانی رہنماوں کو یہ یاد دلاتا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات قومی مفادات پر ٹکے ہوتے ہیں، صرف مذہبی بنیادوں پر نہیں۔  انھوں نے کہا کہ اقتصادی اور اسٹریٹجک مسائل، ہندوستان اور سعودی عرب کو قریب لا رہے ہیں، ویسے ہی جیسے یہ دونوں علاقے ہندوستان اور دیگر ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ مقابلہ آرائی ہی دیکھتے ہیں اور ایسے میں یہ واضح طور پر ہندوستان کی کامیابی ہے۔

اس دورے کے دوران شاہ سلمان بن عبد العزیز نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کا اعلی ترین شہری ایوارڈ 'دی کنگ عبد العزیز آرڈر'  سے نوازا۔ پانڈے نے کہا کہ امداد کے طور پر اربوں ڈالر دینے اور پاکستانیوں کو بڑے پیمانے پر روزگار دینے کے باوجود سعودی عرب نے کبھی بھی کسی پاکستانی رہنما کو اپنا اعلی شہری اعزاز نہیں دیا۔
پانڈے نے کہا کہ 2014-15 میں 39.4 ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت کے ساتھ  ہندوستان اور سعودی عرب اقتصادی طور پر ایک دوسرے کے لئے کافی اہم ہو گئے ہیں۔ اس کے برعکس پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت صرف6.1 ارب ڈالر کا ہے۔ ہندوستان کے لئے سعودی عرب اس کے تیل درآمد کا اہم ذریعہ ہے، جو ہندوستان کی سالانہ تیل کے مطالبے کے پانچویں حصے کی فراہمی کرتا ہے۔ ادھر سعودی عرب کے لئے چین، جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کے بعد ہندوستان اس کا پانچواں سب سے بڑا خریدار ہے۔

پانڈے ساتھ ہی کہتی ہیں کہ پاکستان اس پیشرفت کو ایک خطرے کے طور پر دیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ ہندوستان کے حوالے سے اپنے خیالات کو بدلے اور ان اقتصادی اور اسٹریٹجک مواقع کا فائدہ اٹھائے جن کے سبب ہندوستان اس کے قدیمی دوست کا مطلوبہ اتحادی بن رہا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سنیچر کو اپنے دو روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے۔ 1956 میں جواہر لال نہرو، 1982 میں اندرا گاندھی اور سال 2010 میں منموہن سنگھ کے بعد مودی سعودی عرب کے دورے پر جانے والے چوتھے ہندوستانی وزیر اعظم  ہیں۔

ٹیگ :

ہندوستان سعودی عرب پاکستان

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے