:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

افغانستان، رضاکارانہ طور پر ملک واپس جانے والوں کو زبردست سہولتیں

Tuesday 5 April 2016
افغانستان، رضاکارانہ طور پر ملک واپس جانے والوں کو زبردست سہولتیں

الوقت - افغانستان میں پناہ گزین امور کے وزیر سید حسین عالمی بلخی نے ایران سمیت کچھ ممالک میں پناہ گزینوں کی صورتحال حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گزینوں کو زبردستی انخلاء پر مجبور کرنے سے انسانی اسمگلنگ کا بازار گرم ہوتا ہے اور ایران میں بھی افغان پناہ گزینوں کی امیدیں بر نہیں آئی ہیں۔

انہوں نے کابل میں تسنیم نیوز ایجنسی کے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایران میں افغان پناہ گزینوں کے حالات کا جائزہ لیا۔ افغان وزیر کا کہنا تھا کہ افغان پناہ گزین کی وزارت پر بیرون ملک پناہ گزینوں کے حقوق کی حفاظت کی ذمہ داری ہے اور یہ وزارت بین الاقوامی اور ملکوں کے قوانین کے اعتبار سے اپنے شہریوں کی حقوں کی حفاظت کی کوشش کرتی ہے اور اگر افغان مہاجرین کے حقوق ضائع ہوتے ہیں تو یہ وزارت متعلقہ ملک یا تنظیم سے شکایت کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رضاکارانہ طور پر جو افراد ملک واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں، ہمارے وزارت خانے نے ان کے لئے تین پروگرام مد نظر رکھے ہیں۔

  1. ان کے لئے گھر اور رہنے کا انتظام کرنا۔ اس طرح سے کہ ہر خاندان کو 300 میٹر زمین دی جائے گی جس پر وہ اپنا گھر تیار کریں لیکن گھر کی بنیادی چيزوں کی تعمیر حکومت کرے گی۔
  2.   ان کے لئے روزگاری کان انتظام کرنا یا ان کے لئے کام کاج پیدا کرنا۔
  3.  جو افراد برسوں پہلے اپنا گھر بار چھوڑ کر چلے گئے اور مقامی افراد نے ان کے گھروں پر قبضہ کر لیا تو ہماری وزارت ان کو حقوق دلوانے کے لئے قانونی لڑائی لڑے گی اور ان کو ان کا حق دلوائے گی۔

سید حسین عالمی بلخی نے کہا کہ ملک کے 34 صوبوں میں سے 29 صوبوں میں تقسیم کرنے کے لئے پلاٹ موجود ہیں اور دو لاکھ سے زیادہ خاندان کے لئے چالیس ہزار ہیکٹئر سے زیادہ زمین مد نظر رکھی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف صوبوں میں متعدد کالونیاں بنا دی گئیں ہیں اور مثال کے طور پر غزنی صوبے میں چھ ہزار خاندان گھر لوٹے ہيں اور انھوں نے وہاں سکونت اختیار کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل میں جو کالونی بنی ہے اس میں 8 ہزار خاندان آباد ہیں۔

واضح رہے کہ 2002 سے اب تک ساٹھ لاکھ افغان مہاجر گھر واپس لوٹ چکے ہیں اور جاری اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں چار لاکھ سے زیادہ افغان مہاجر، رضاکارانہ طور پر ملک واپس ہوئے ہیں جن میں سے 70 ہزار افراد وہ تھے جن کے پاس قیام کی قانونی دستاویزات تھے اور تین لاکھ سے زیادہ افراد کے پاس قانونی دستاویز نہیں تھے۔ ان میں سے زیادہ افراد ایران اور پاکستان سے رضاکارانہ طور پر ملک واپس ہوئے تھے۔  

ٹیگ :

افغانستان ایران پناہ گزین مہاجر

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے