الوقت - پاکستان طالبان گروہ نے لاہور حملے کی ذمہ دار قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا ہدف، ایسٹر میں عیسائیوں کا قتل کرنا تھا۔
طالبان کے جماعت الاحرار گروہ کے ترجمان احسان اللہ احسان نے پاکستان کے وزیر اعظم کے نام اپنے پیغمام میں کہا کہ ہم لاہور میں داخل ہو چکے ہیں اور ہمیں کوئی بھی روک نہیں سکتا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس لاہور حملے میں 10 سے 15 عیسائی ہلاک ہوئے ہیں۔ گلشن اقبال پارک میں ہونے والے حملے میں 72 افراد ہلاک اور 315 زخمی ہوئے تھے۔
طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا ان کا نشانہ عیسائی تھے اور ہم وزیر اعظم کو یہ پیغمام دینا چاہتے ہیں کہ ہم لاہور میں داخل ہوچکے ہیں، ہمارے خودکش حملہ آور اس طرح کے حملے کرتے رہیں گے، وزیر اعظم کچھ بھی کر لیں ہم کو روک نہیں سکتے۔ واضح رہے کہ ایسٹر کے موقع پر لاہور کے گلشن اقبال پارک میں عیسائی برادری کے افراد جمع تھے کہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کو پارک کے گیٹ پر چار مشتبہ افراد نظر آئے، گیٹ پر روکے جانے پر ان میں ایک پارک میں داخلہ ہو گیا اور چھولے کے پاس کھلتے بچوں کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔