:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

یورپ کے متعدد شہروں میں پناہ گزینوں کی حمایت میں وسیع مظاہرے

Sunday 20 March 2016
یورپ کے متعدد شہروں میں پناہ گزینوں کی حمایت میں وسیع مظاہرے

الوقت - یورپی یونین اور ترکی کے درمیان، پناہ گزینوں کے داخلے کو روکنے سے متعلق ہوئے معاہدے کے خلاف، پورے یورپ میں متعدد شہروں میں مظاہرے ہوئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی۔


سنیچر کو لندن، ایتھنز، ایمسٹرڈم اور ویانا سمیت کئی یورپی ممالک کے دارالحکومتوں میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے سڑکوں پر آکر پناہ گزینوں کے حق میں نعرے لگائے جو اپنے جنگ زدہ ملک سے فرار کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
 
لندن میں منعقد مظاہروں میں تقریبا 4000  افراد نے شرکت کی۔  ان کے ہاتھوں میں ایسے پلے كارڈ تھے جن پر لکھا تھا، "پناہ گزینوں کا استقبال ہے" اور "نسل پرستی کے خلاف ڈٹ جاؤ"
 

ایتھنز میں منعقد مظاہروں میں تقریبا 3000  افراد نے شرکت کی جس میں بچے، عورتیں اور افغان پناہ گزین بھی موجود تھے۔ ایتھنز میں عوام نے پناہ گزینوں کی حمایت میں یہ نعرے لگائے، "سرحدیں کھول دی جائیں" اور "ہم لوگ انسان ہیں، ہمارے حقوق ہیں"
 

پناہ گزینوں کی حمایت میں اسی طرح کے مظاہرے یورپی شہروں میں بھی ہوئے۔ بارسیلونا میں کئی ہزار کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر آئے اور انہوں نے بھی پناہ گزینوں کی حمایت میں یہ نعرے لگائے، "کوئی بھی شخص غیر قانونی نہیں ہے"۔
اسی طرح کے مظاہرے سويزرلینڈ کے شہر جنیوا، زیوریخ اور لیوسرن میں بھی منعقد ہوئے۔
 
واضح رہے جمعہ کو ترکی اور یورپی یونین کے درمیان ایک متنازعہ معاہدہ ہوا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد یورپ میں پناہ گزینوں کے داخلے کو روکنا ہے۔ اس معاہدے کے تحت انقرہ، یونان سے ملک بدر کیے جانے والے پناہ گزینوں کو واپس لے گا اور یورپی یونین ترکی سے ہزاروں کی تعداد میں شامی پناہ گزینوں کو قبول کرے گا۔
 
20  مارچ سے ترکی غیر قانونی طور پر یونان جانے والے پناہ گزینوں کو واپس لینا شروع کرے گا جبکہ یورپی یونین 4 اپریل سے ترکی سے آنے والے پناہ گزینوں کی آبادی نو پر کام شروع کرے گا۔
 
ترکی اور یورپی یونین کے درمیان ہوئے اس معاہدے کی قانونی حیثیت پر انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں اور امدادی ایجنسیوں نے سخت  اعتراض کئے ہیں۔  واضح رہے افریقہ اور مشرق وسطی خاص طور پر شام کے بحران کا شکار علاقوں سے بڑی تعداد میں پناہ گزین یورپ منتقل ہو رہے ہیں۔

ٹیگ :

مظاہرے پناہ گزین یورپ

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے