الوقت - جامعۃ الازہر کے سربراہ احمد طیب نے یورپی پارلیمنٹ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ عوام کے درمیان اختلاف اور ان کے نظریات میں اختلافات، طبیعی بات ہے اور قرآن مجید نے بھی اس جانب اشارہ کیا ہے۔
انہوں نے دہشت گردی کے مسئلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی سے نقصان مسلمانوں کو ہو رہا ہے اور قتل عام اور اور خون خرابے کی سب سے زیادہ قیمت انہوں نے ہی ادا کی ہے۔
المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الازہر کے سربراہ نے کہا کہ شیعہ اور سنی کے درمیان اختلافات ختم ہونے والے ہیں اور یہ دونوں مذہب امت اسلامیہ کے دو پر کی طرح ہیں۔