الوقت نے یمن کی خبر رساں ایجنسی سبا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جمعرات کو شمالی یمن کے صوبے صعدہ میں سعودی اتحاد کا ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔ دوسری جانب یمنی فوج نے صوبے تعز کی المخا بندرگاہ کے سواحل پر میزائلوں سے حملہ کرکے سعودی عرب کی تین جنگی کشتیوں کو تباہ کر دیا۔ ان کشتیوں سے یمنی شہریوں اور عام تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے نجران علاقے میں ایک فوجی ٹھکانے پر یمنی فوج کے میزائل حملے میں ایک سعودی اور تین قطر کے فوجی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔