الوقت کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی میسوری یونیورسٹی میں نسل پرستی کے خلاف سیاہ فام طلبا کے مظاہروں اور ہڑتال کے بعد ریاست کنکٹی کٹ کی ییل یونیورسٹی کے سیاہ فام طلبا نے بھی اپنی یونیورسٹی میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ییل یونیورسٹی میں سیاہ فام طلبا کے ساتھ امتیازی سلوک کی متعدد رپورٹیں ملنے کے بعد طلبا نے یہ احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ یونیورسٹی کے سیاہ فام طلبا نے اپنے احتجاجی مظاہرے میں نسل پرستی روکنے اور ان لوگوں کے خلاف مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا
قابل ذکر ہے کہ 1701 عیسوی میں قائم ہونے والی ییل یونیورسٹی کا شمار امریکا کی قدیم ترین یونیورسٹیوں میں ہوتاہے ۔