الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آنے والے زلزلے نے گھروں کے گھر اجاڑ دیے ہیں۔ مختلف علاقوں میں جانی اور مالی نقصان ہوا اور سیکڑوں افراد چھتوں سے محروم ہو گئے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے متعلقہ حکام کو نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی کرائسز سیل قائم کر دیا گایا ہے جو متاثرہ علاقوں میں فوری امداد یقینی بنا رہا ہے۔ سیل میں کام کرنے والے افراد سول اور ملٹری اداروں سے رابطے میں رہیں گے۔
زلزلہ آتے ہی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر صدار ت اہم اجلاس ہوا جس میں فوجی جوانوں کو فوری طور پر امدادی کاموں کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پاک فوج کے جوان مختلف علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے لئے پہنچ گئے ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاک فضائیہ بھی پیچھے نہیں رہی اور متاثرہ علاقوں کیلئے سی ون تھرٹی اور دیگرطیارے فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔
واضح رہے کہ آج آنے وکلے زلزلے میں 150سے زائد افراد جان بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے۔