الوقت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا یہ بمبار طیارہ صعدہ کےعلاقے پر بمباری کے لئے آیا تھا کہ یمنی افواج کے ایک دستے کی فائرنگ کا نشانہ بن کرتباہ ہوگیا۔ یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے دستوں نے رہائشی علاقوں پر سعودی بمباری کے جواب میں، خمیس مشیط میں واقع سعودی حکومت کے خالد بن عبدالعزیز ایئر بیس پر ایک میزائل داغا جو صحیح نشانے پر جاکر لگا۔
دوسری جانب یمن کے مختلف علاقوں پرسعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں جمعرات کو بھی15 عام شہری شہید اورمتعدد زخمی ہو گئے۔
شہید اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔