الوقت کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں پولیس گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک صورتحال اختیار کر گئے ہیں اور اس بار ٹیکساس میں ایک اور نہتے شخص پر پولیس نے گولی چلا کر انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دیں۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک شخص کو اس وقت گولی مار دی جاتی ہے جب وہ خود کو پولیس کے حوالے کر رہا تھا ۔
اس واقعہ سے پہلے بھی فرگوسن میں ایک سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام نہتے نوجوان کی ہلاکت کے بعد امریکہ میں پولیس کی کارکردگی اور نسلی امتیاز پر مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔