الوقت کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے عوامی فورس کی مدد سے شام کے جنوبی علاقے تل البثینہ میں داعش گروہ کے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا تے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بڑی مقدار میں ان کا اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ کر دیا ہے۔
شام کے وسطی صوبے حمص کے کئی علاقوں میں بھی شامی فوج نے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
دریں اثنا شامی فوج نے شام کے مغربی صوبے حماہ میں اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے اس صوبے کے شمال میں واقع اپنے مورچوں اور ٹھکانوں کو مستحکم کیا ہے اور علاقے کے ایک گاؤں قرقور میں دہشت گردوں پر گولہ باری اور فائرنگ کر کے دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیاہے۔