الوقت کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ اہل بیت اسمبلی کے اجلاس میں شریک شام کے شہر حمص کے امام جمعہ شیخ عبدالمجید عباس نےاپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کے طور و طریقوں کی پیروی کرنے سے انسان کی روحانیت، بیداری اور استقامت کے جذبے میں اضافہ ہوتا ہے۔
شیخ عبدالمجید عباس نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ شام میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا جذبہ، روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کے اعلی مقاصد تک پہنچنے کے لئے اتحاد کے اسٹریٹیجک طریقہ کار کو اپنائے جانے کی ضرورت ہے اور مسلمانوں کو چاہئے کہ آپس میں رحمت اور مودت سے کام لیں، تاکہ اسلام کے دشمن عناصر ان کے مابین اختلاف ڈال نہ سکیں۔