الوقت کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر محمد بن نواف بن عبدالعزیز نے مغربی لندن میں ہونے والے ہوائی حادثے میں القاعدہ کے سابق سرغنہ اسامہ بن لادن کے رشتہ داروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی لندن کے ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے ا یک نجی جیٹ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے ہلاک شدگان میں اسامہ بن لادن کے رشتہ دار شامل ہیں۔ جبکہ برطانیہ کے خبری ذرائع کے مطابق اسامہ کی بہن اور سوتیلی ماں اس حادثے میں ہلاک ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کا ایک نجی جیٹ طیارہ جمعے کے روز برطانیہ کے جنوبی علاقے ہمپشائر میں بلیک بش ہوائی اڈے پر اترتے وقت حادثے کا شکار ہو گیا اور اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے تھے۔