الوقت کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبارات منجملہ گارڈین نے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اس رپورٹ کی آٹھویں شق میں، برطانیہ میں مذہبی، قومی اور نسلی جرائم کی تعداد میں اضافے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے اور اس ملک میں غیرملکیوں سے نفرت اور نسل پرستانہ بیانات کی ترویج پر، کہ جس سے سماج میں دشمنی، تشدد اور امتیازی سلوک میں اضافہ ہو رہا ہے، اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے برطانیہ میں دہشت گردی کے مقابلے کے نئے قانون پر بھی اظہار تشویش کیا ہے کہ جسے دو ہزار پندرہ میں بنایا گیا ہے اور جس میں سیکورٹی اہلکاروں کو جاسوسی اور ٹیلیفونی گفتگو ریکارڈ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے ۔