الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نےآج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو تسلیم کرتے ہیں تاہم اس کے فیصلے سے تکلیف پہنچی اس لئےالیکشن کمیشن کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔
چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے دھرنا دینے والوں کی جیت ہوئی ہے اور دھرنا ملکی تاریخ میں فیصلہ کن مرحلہ تھا جب کہ دھرنے پر جنرل اور لندن پلان کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ کے بعد معافی مجھے نہیں میاں صاحب کو مانگنی چاہیے جنہوں نے اپنے خطاب میں قوم کے 2 سال ضائع ہونے کا کہا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے دھرنے سے عوام میں سیاسی شعور آیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ میں ہمارے کمیشن بنانے کے مطالبے کو جائز قرار دیا، ہم کمیشن کی رپورٹ کو تسلیم کرتے ہیں اور قومی اسمبلی کو بھی قبول کرتے ہیں