الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا جس میں انہیں پیشہ وارانہ معاملات اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گیریژن افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن میں بہتری آئی اور انٹیلی جنس اطلاعات سے آپریشنز کے باعث حالات بہتر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے شہری علاقوں پر بھی مثبت اثرات پڑے لہٰذا آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔