الوقت کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے حمص کے شہر تدمر کے مضافاتی علاقوں میں شامی فوج کی کارروائی میں داعش دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا- شہر تدمر کو آزاد کرانے کے لئے انجام دی جانے والی کارروائی کے دوران شامی فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ شہر تدمر پر اس وقت دہشت گردوں کا قبضہ ہے- شہر تدمر کو آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران شامی فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں میں کم از کم تیس دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ بارہ شامی فوجی بھی مارے گئے۔
ادھر شامی فوج نے شہر تدمر کے مشرق میں تیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع علاقے المقالع میں داعش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔