:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

یوم القدس یوم اسلام

Tuesday 7 July 2015
یوم القدس یوم اسلام

الوقت-پہلی عالمی جنگ کے بعد، فلسطین پر برطانیہ کی سرپرستی کے ساتھ ہی، اس سرزمین پر صہیونیوں کے توسط سے تدریجی قبضے کی راہ ہموار ہوگئی۔ 1948 میں صہیونی حکومت تشکیل پانے کےبعد، عرب ممالک نے اس غاصب حکومت کے ساتھ کئی جنگیں لڑیں جو ناکام رہیں ۔ آخر کار بعض عرب حکومتوں نے رفتہ رفتہ صہونی حکومت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ۔ اور اب یہ کہا جاسکتا ہےکہ اس وقت فلسطین کے مظلوم عوام اپنی مادر وطن کو واپس لینے کے لئے یکہ و تنہا رہ گئے ہيں اور ان کی مددو حمایت کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔ لیکن 1979 کا سال، فلسطین کی تبدیلیوں اور دنیا کی تاریخ میں سنگ میل واقع ہوا ۔ کیوں کہ اسی سال ایران میں رہبر کبیرانقلاب حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت میں اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنار ہوا ۔ ایک ایسا انقلاب جو غاصب صہیونی حکومت اور عالمی استکبار کے ساتھ کسی ساز باز کےبغیر آیا ۔ اس انقلاب کی کامیابی کے بعد بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے مستضعفین کی مدد ونصرت کے سلسلے میں قرآنی تعلیمات کی بنیاد پر اقدام کیا اور صہیونی حکومت کے توسط سے فلسطین اور بیت المقدس پرقبضے کے خلاف، مسلمانوں میں اتحاد کے لئے ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم القدس کا نام دیا۔

آپ نے اگست 1979 میں ماہ رمضان المبارک میں یہ اہم پیغام دیا . "میں عرصۂ دراز سے غاصب اسرائیل کے خطرے سے مسلمانوں کو آگاہ کرتا آرہا ہوں۔ میں تمام مسلمانان عالم اور اسلامی حکومتوں سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ اس غاصب حکومت اور اس کے حامیوں کی نکیل ہاتھ میں رکھنے کے لئے متحد ہوجائیں اور تمام مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم القدس قرار دیں اور مسلمانوں کے قانونی حقوق کی حمایت ميں،مسلمانوں میں عالمی سطح پر اتحاد کا اعلان کریں۔ خداوند عالم سے کفار پر مسلمانوں کی کامیابی کا خواہاں ہوں"

۔حضرت امام خمینی (رح) کا یہ اہم اور تاریخی اقدام، اولا تو مسئلۂ فلسطین کو زندہ رکھنے اور صہیونزم کے خطرے کی جانب اسلامی حکومتوں اور مسلمانوں کی توجہ مبذول کرانے کے مقصد سے تھا اور دوسرے، بعض عرب حکومتوں کی خیانت کے مقابلے میں اسلامی غیرت اور بصیرت کو اجاگر کرنے کے لئے تھا۔ حقیقت میں بانی انقلاب اسلامی کی جانب سے یوم القدس کے اعلان، اور تمام اسلامی ملکوں میں اسے اہمیت دیئے جانے کے سبب فلسطین کا مسئلہ، عالم اسلام کے ایک اہم مسئلے میں تبدیل ہوگیا ۔

 بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ نے اپنی دور رس اور گہری نگاہوں سے دیکھتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے کےلئے یوم قدس کا اعلان فرمایا تھا۔امام خمینی کی جانب سے ماہ مبارک رمضان کے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم قدس قراردینے سے صیہونی حکومت اور اسکے حامیوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے میں ملت فلسطین کی جدوجہد اور عالم اسلام کی پائداری کی تاریخ میں ایک نیا موڑ آیا ہے۔ جو چیز مسلم ہے وہ یہ ہے کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے اور بیت المقدس پر صیہونی حکومت کا قبضہ ہونے سے وہ مکمل فلسطین پر قابض ہوجائے گا۔ اسی وجہ سے مسلمانوں اور فلسطینیوں کو چاہیے کہ وہ بیت المقدس کی حمایت کو اولین ترجیح دیں۔ آج کے حالات میں عالمی یوم قدس سے ملت فلسطین اور مسلمانوں کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ قدس پر توجہ رکھ کر عملی طور سے قدس کو فراموش کرانےکی صیہونی سازشوں کو ناکام بنادیں۔ واضح رہے کہ ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعے کے قریب آنے پر ساری دنیا کے مسلمان اس دن کو نہایت ہی جوش وجذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں کرتے ہیں اور ماہ مبارک کے آخری جمعے کو بڑی تعداد میں مظاہروں میں شریک ہوکر فلسطین کی حمایت کرتے ہیں۔ اب ساری دنیا میں صیہونی حکومت کے خلاف آواز اٹھائي جارہی ہے اوراس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اب بین الاقوامی سطح پر صیہونی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔دنیا میں اکثر ملکوں بالخصوص اسلامی ملکوں کے عوام کسی نہ کسی طرح عالمی یوم قدس کو احتجاج کرکے صیہونی حکومت کی جارحیت اور اس کے اور اسکے حامیوں کےجرائم کی مذمت کرتے ہیں۔ بے شک اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے عالمی سطح پر ملت فلسطین کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔ دراصل اسلامی انقلاب نے دنیا کی رائج سیاست میں نئے نظریات پیش کئے ہیں۔اسلامی انقلاب نے جارحیت کی نفی اور سامراج کے مقابل مظلوموں کی حمایت کا نظریہ پیش کیا ہے جو اسلام کی ترقی یافتہ تعلیمات پر مبنی ہے۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ کی جانب سے اگست انیس سو اناسی میں رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم القدس کے عنوان سے موسوم کرنے سے عالمی سطح پر فلسطین کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے اور یہ حمایت گذشتہ تین دہائيوں سے جاری ہے بلکہ یہی امر علاقے میں اسلامی بیداری میں بھی نہایت موثر واقع ہوا ہے۔ یوم القدس کی برکتوں سے نہ صرف مسئلہ فلسطین اجاگر ہوا بلکہ اسرائیل کے بارے میں عالمی برادری بالخصوص امت مسلمہ کی معلومات مین اضافہ ہوا اور آج غاصب اسرائیل روز بروز سیاسی تنہائی کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ کئی مغربی حکومتیں بھی فلسطین کے علیحدہ وجود کو تسلیم کررہی ہیں

 

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے