الوقت کی رپورٹ کے مطابق یونان میں اتوار کے دن ہونے والے ریفرینڈم کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس ملک کی اکثریت نے یورپی یونین اور قرض دینے والوں کی شرائط کو مسترد کر دیا ہے۔
نتائج کے مطابق اکسٹھ اعشاریہ چار فیصد رائے دہندگان نے نہیں کےحق میں ووٹ دے کر بیل آؤٹ کی پیشکش کو مسترد اور یورپی یونین سے اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ یونان کی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق اڑتیس اعشاریہ دو فیصد ووٹروں نے ہاں کے حق میں ووٹ دے کر یورپی یونین کے ساتھ اپنی موافقت کا اعلان کیا ہے۔
بیل آؤٹ پیکیج مسترد ہونے کی خوشی میں ہزاروں شہریوں نے دارالحکومت ایتھنز میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے سٹگما اسکوائر میں جمع ہو کر فتح کا جشن منایا۔