الوقت کی رپورٹ کے مطابق یونان میں ریفرینڈم کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔یونانی عوام اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کیا حکومت کو مالیاتی اداروں کی سفارشات کو ماننا چاہئے یا نہیں۔ ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی جو مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے تک جاری رہے گی،
تقریبا ایک کروڑ یونانی اس ریفرینڈم میں شرکت کر رہے ہیں- اطلاعات کے مطابق کئی علاقوں میں ووٹروں کی لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں جو اس اہم معاملے میں اپنی رائے دینا چاہتے ہیں۔ اس ریفرینڈم کے نتائج یورپی یونین اور یوروزون میں شمولیت کے حوالے سے بھی یونان کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
عوامی جائزوں کے مطابق ہاں اور نہ کی حمایت کرنے والے ووٹروں کی تعداد تقریباً یکساں دکھائی دیتی ہے۔