الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزار ت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ایک بیان میں غزہ کے غیر انسانی اور ظالمانہ محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےسوئیڈن کے ماریان بحری جہاز پر صیہونی فوجیوں کے حملے کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا۔
ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے غزہ کا غیر انسانی اور ظالمانہ محاصرہ ختم اور اس علاقے کے عوام کی امداد کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے فریڈم فلوٹیلا تین کی جانب سے غزہ کا محاصرہ توڑے جانے کے عمل میں شریک سوئیڈن کے ماریان بحری جہاز پر حملہ کرکے اسے اشدود بندرگاہ کی طرف جانے پر مجبور کر دیا۔