الوقت نےامريكي جريدے بلمبرگ كے حوالے سے رپورٹ دي ہے كہ سعودي عرب كے ريٹائرڈ جنرل انور ماجد عشقي اور اقوام متحدہ ميں صيہوني حكومت كے سابق سفير ڈور گولڈ كے مابين جمعرات كوخفيہ مذاكرات ہوئے ہيں ۔ واضح رہے كہ ريٹائرڈ جنرل انور ماجد عشقي سعودي عرب كي خفيہ انٹليجنس كے سابق سربراہ بندر بن سلطان كے مشير تھے۔
آل سعود كے نمائندوں اور صيہوني حكام كے درميان خفيہ ملاقاتوں كا انكشاف، ايسے ميں ہوا ہے كہ حاليہ دنوں ميں رياض اور تل ابيب كے درميان سفارتي تعلقات بہت زيادہ گہرے ہونے كي بھي خبريں موصول ہوئي ہيں۔