الوقت كي رپورٹ كے مطابق عراقي فوج اور عوامي رضاكاروں نے صوبہ صلاح الدين ميں رفيعات، الاسحاقي اور الحاوي كو داعش كے قبضے سے آزاد كراليا- عراقي فوج اور عوامي رضاكار بيجي شہر ميں بھي اپني پيش قدمي جاري ركھتے ہوئے الصّينيہ كے نزديك پہنچ گئے- ادھر عراق كے مغربي صوبے الانبار كا، تين علاقوں سے محاصرہ جاري ہے اور داعش كے تكفيري عناصر اس صوبے ميں التّاليم كے علاقے سے فرار ہو رہے ہيں- اطلاعات كے مطابق داعش كے شكست خوردہ عناصر ديگر علاقوں سے اس صوبے كا دفاع كرنے كي ناكام كوشش كر رہے ہيں- ايك اور رپورٹ كے مطابق عراقي عوامي فورسز نے انٹيليجنس كے تعاون سے فلوجہ شہر كے مشرقي علاقے صبيحات ميں داعش كے ايك اڈے كا پتہ لگا كر اس پر حملہ كر ديا- اس حملے ميں داعش كے پانچ تكفيري دہشت گرد ہلاك ہوئے- ادھر عراق كي فيڈرل پوليس كے ترجمان نے كہا ہے كہ صوبے صلاح الدين ميں چار گاڑيوں كو تباہ كر ديا گيا جن ميں گولہ بارود بھرا ہوا تھا- انہوں نے كہا كہ اس صوبے ميں دس تكفيري دہشت گرد بھي ہلاك ہوئے ہيں- دوسري جانب عراق كے المواطن اتحاد كے ركن عبداللہ الزيدي نے كہا ہے كہ اگر عراقي فورسز بالخصوص قبائل اور سياسي حكام كے مواقف، ايك جيسے ہوں تو دہشت گردي كو شكست دي جاسكتي ہے اور ان حلقوں كا آپسي تعاون، دہشت گردوں كو پسپائي پر مجبور كر سكتا ہے -