الوقت كي رپورٹ كے مطابق ايران بھر كے گورنروں اور صوبائي عہديداروں نے ہفتے كے دن اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر ڈاكٹر حسن روحاني سے تہران ميں ملاقات كي اس موقع پر ڈاكٹر حسن روحاني كا كہنا تھا كہ ايراني قوم اپنے حقوق كے دفاع اور ظالمانہ پابنديوں كو ختم كروانے كي بھي طاقت ركھتي ہے۔ انہوں نے كہا كہ حكومت ہر فيصلہ، قومي مفادات كو مدنظر ركھتے ہوئے كرتي ہے۔
ڈاكٹر حسن روحاني نے كہا كہ ہم دنيا والوں پر يہ ثابت كرنا چاہتے ہيں كہ دشمنوں كے دعووں كے برخلاف ہمارا ايٹمي پروگرام پرامن اور خطے كے لوگوں كے مفاد ميں ہے۔