الوقت كي رپورٹ كے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران كے نائب وزرائے خارجہ عباس عراقچي اور مجيد تخت روانچي اور يورپي يونين كي خارجہ پاليسي كميشن كے شعبے كي نائب سربراہ ہيلگا اشمد كے ساتھ جامع ايٹمي سمجھوتے كے متن كي تياري اور اختلافي مسائل كو كم كرنے كے لئے تين دن تك مذاكرات كريں گے- مشتركہ جامع اقدام پروگرام كے متن كي تدوين كے لئے انجام پانے والے مذاكرات كے ساتھ ہي ايران كے ايٹمي ماہرين كي ٹيم كے سربراہ حميد بعيدي نژاد نے جامع معاہدے كے ذيلي معاملات كے سلسلے ميں يورپي يونين كي خارجہ پاليسي كميشن كے خصوصي نمائندے اسٹيفن كلمنٹ سے مذاكرات كئے۔ جامع ايٹمي معاہدے كے متن كي تدوين كے لئے پانچويں دور كے مذاكرات جمعے تك جاري رہيں گے۔