الوقت كي رپورٹ كے مطابق 17 سال قبل 28 مئي 1998 كو پاكستان نے ايٹمي دھماكے كيے تھے اور ان ايٹمي دھماكوں كے بعد پاكستان نے مسلم دنيا كي پہلي اور دنيا كي ساتويں ايٹمي طاقت بننے كا اعزاز حاصل كياتھا جس كے بعد سےايٹمي دھماكوں كے دن كو يوم تكبير كا نام ديا گيا۔پاكستان كے صدر ممنون حسين اور وزير اعظم نوازشريف نے ايك پيغام ميں كہا كہ دہشت گردي كے خلاف پوري قوم يك زبان اور يك جان ہے۔
يوم تكبير كے موقع پر اپنے پيغام ميں پاكستان كے صدر ممنون حسين نے كہا كہ موجودہ چيلنجوں سے نمٹنے كيلئے پوري قوم كو قدم سے قدم ملا كر چلنا ہو گا۔اسي طرح اپنے پيغام ميں نوازشريف نے كہا كہ عالمي دباؤ كے باوجود ملكي مفاد كو مد نظر ركھ كر ايٹمي دھماكوں كا فيصلہ كيا، ايٹمي دھماكوں كي بدولت پاكستان كا دفاع ناقابل تسخير ہوگيا اور اب كوئي بھي دشمن وطن عزيز كي طرف ميلي آنكھ سے ديكھنے كي ہمت نہيں كرسكتا۔
وزيراعظم كا كہنا تھا كہ ہماري حكومت كو ايٹمي دھماكا كرنے كا اعزاز حاصل ہوا اور انشاءاللہ معاشي دھماكا بھي ہمارے دور حكومت ميں ہي ہوگا۔ انہوں نے اپنے پيغام ميں مزيد كہا كہ آپريشن ضرب عضب بے مثال كاميابياں حاصل كررہا ہے۔