الوقت كي رپورٹ كے مطابق ايك بيان ميں اليكشن كميشن نے كہا كہ ايسا كوئي بھي اقدام اسلام اور آئين پاكستان كي روح كے خلاف ہوگا۔
اليكشن كميشن كا كہنا تھا كہ اسلام اور آئين نے مردوں كي طرح ہر ايك خاتون كو اپني رائے كے اظہار كا بنيادي حق ديا ہے اس لئے خواتين كےحق رائے دہي پر پابندي عائد كرنا غيرآئيني اور جرم تصور كيا جائے گا۔
اليكشن كميشن نے خيبرپختونخوا كي حكومت اور ڈسٹركٹ ريٹرننگ افسران كو اس ساري صورتحال كا قريب سےمشاہدہ كرنے اور اس طرح كے كسي بھي اقدام كو ناكام بنانے كي ہدايت كي ہے ۔واضح رہے كہ خيبر پختونخوا ميں بلدياتي انتخابات 30 مئي كو منعقد ہونے جارہے ہيں۔