الوقت كي رپورٹ كے مطابق بلوچستان كے وزير داخلہ سرفراز بگٹي نے كل رات گئے ايك ہنگامي پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہم قاتلوں كو انصاف كے كٹہرے ميں لائيں گے۔
صوبائي وزيرداخلہ كا كہنا تھا كہ كوئٹہ ميں قانون نافذ كرنے والے اداروں نے مختلف سرچ آپريشن كے دوران سات ملزمان كو گرفتار كيا ہے اور ان كے قبضے سے اسلحہ بھي برآمد كيا گيا ہے۔
سرفراز بگٹي نے كہا كہ كوئٹہ ميں سيكيورٹي فورسز كي جانب سے گشت بڑھا ديا گيا ہے جبكہ شہر كے اہم مقامات پر فورسز كے مزيد دستے تعينات كرديئے گئے ہيں تاكہ امن و امان كي صورت حال كو بہتر بنايا جاسكے۔
صوبائي وزير داخلہ نے مزيد كہا كہ كوئي بھي قانون سے بچ نہيں سكے گا اور دہشت گردوں كے خلاف سخت سے سخت كارروائي عمل ميں لائي جائے گي۔
انہوں نے كہا كہ معصوم شہريوں كے قتل ميں ملوث ملزمان كي گرفتاري كے لئے پوليس اور ايف سي مزيد آپريشن كرنے جارہي ہے۔
بلوچستان حكومت نے صوبے كے دارالحكومت كوئٹہ ميں بڑھتي ہوئي ٹارگٹ كلنگ كي وارداتوں كے باعث دہشت گردوں كے خلاف گرينڈ آپريشن شروع كرنے فيصلہ كرليا ہے۔واضح رہے كہ گزشتہ چارروز ميں صوبائي دارالحكومت كوئٹہ ميں تكفيري دہشت گردوں نے 5 شيعہ مسلمانوں كو ٹارگٹ كلنگ كا نشانہ بنايا ہے۔