الوقت كي رپورٹ كے مطابق جمعہ كے خطبات كي نگراني كا يہ فيصلہ كل منعقدہ ملي يكجہتي كونسل كے ايك اہم اجلاس كے دوران كيا گيا۔
اس منصوبے كے تحت اجلاس كے شركاء نے جمعہ كميشن، مصالحتي كميشن، علمي و تحقيقي كميشن اور اسلامي نظرياتي كونسل كميشن كے ناموں سے چار كميٹياں تشكيل ديں۔
اس اقدام كا مقصد پاكستان ميں فرقہ وارانہ اور مذہبي ہم آہنگي كو فروغ دينا ہے
واضح رہے كہ ملي يكجہتي كونسل مختلف مذہبي اور سياسي جماعتوں كا ايك اتحاد ہے، جس ميں شيعہ اور سني جماعتيں شامل ہيں۔