الوقت كي رپورٹ كے مطابق آج صبح عزيزآباد كے علاقے بھنگوريا گوٹھ ميں 2 موٹر سائيكلوں پر سوار 4 مسلح افراد نے پوليس موبائل پر دو اطراف سے اندھا دھند فائرنگ كردي جس كے نتيجے ميں 3 اہلكار ہلاك ہو گئے۔ پوليس اہلكار نائٹ ڈيوٹي پر تعينات تھے ہلاك ہونے والے اہلكاروں ميں ايك سب انسپكٹر سكندر، كانسٹيبل اشرف اور آصف شامل ہيں۔ زخمي اہلكار كو قريبي ہسپتال ميں منتقل كرديا گيا ہے۔
دوسري جانب كراچي ميں دہشت گردوں كي كارروائياں ان كے خلاف رينجرز اور پوليس كے مشتركہ آپريشن كے ساتھ ساتھ جاري ہيں۔لياري كے علاقے رانگي واڑا ميں دستي بم حملے ميں ايك بچے سميت چار افراد زخمي ہوئے، جنہيں فوري طور پر سول اسپتال منتقل كيا گيا۔
اس سے قبل منگھو پير روڈ پر رينجرز اہلكاروں نے خفيہ اطلاع پر كارروائي كي تو ملزمان نے فائرنگ كردي۔ جوابي فائرنگ سے گينگ وار كے دو كارندے ہلاك ہوگئے۔
ترجمان رينجرز كے مطابق راجا پٹھان 43 افراد كے قتل اور اغواء كي لاتعداد وارداتوں ميں ملوث تھا۔