الوقت كي رپورٹ كے مطابقپاكستان كے سابق صدر اور سابق چيف آف دي آرمي اسٹاف ريٹائرڈ جنرل پرويز مشرف نے كل كراچي ميں كہا كہ ملك ميں ترقياتي منصوبے شروع نہيں ہورہے، سندھ ميں كوئي كام نہيں ہورہا، پيپلزپارٹي اور ن ليگ بار بار اقتدار ميں آئيں ليكن ملك تنزلي كا شكار ہوا۔ان كا كہنا تھا كہ اس قسم كي صورتحال ميں ايك اور سياسي قوت كا بننا پاكستان كي ضرورت ہے انہوں نےكہا كہ وہ تيسري سياسي قوت كے حق ميں ہيں اس لئے كہ يہ ملك كي ضرورت ہے۔